تربت(رپورٹر)نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما جسٹس (ر) شکیل احمد بلوچ کی چاچی اور میونسپل کارپوریشن تربت کے سابق اکاؤنٹس آفیسر نثار عیسیٰ کی والدہ کی وفات پر انکے گھر جاکر تعزیت کی اور دعا کی اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
اس موقع پر نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر یونس جاوید دشتی، محراب مالک، قدر بخش، ڈاکٹر سلیم، جلال ملک اور سیف اللہ بھی موجود تھے۔

