کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ اور گرد ونواح میں زلزلہ محسوس کیاگیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.4اور گہرائی 10 کلومیٹر رکارڈکی گئی۔ زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 38 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔انتظامیہ کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

