چاغی کے زمینداروں کے سود والے قرضے معاف کریں زرعی پیکیج کا اعلان کیا جائے،ضلع چاغی کے زمیندار

دالبندین (این این آئی)بلوچستان کے ضلع چاغی کے زمینداروں نے کہاہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک سے سود کے خاتمے کا دعویٰ کیا تھا لیکن حالت یہ ہے کہ ضلع چاغی کے زمیندار زرعی ترقیاتی بینک کے قرضے اتار اتار کر تھک گئے لیکن بقایاجات ختم ہونے کا نام نہیں لیتے ہیں کیونکہ ہر سال قرضوں پر مزید سود لگ جاتی ہے جس کی وجہ سے زمیندار شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ انھوں نے کہا زمینداروں کو حکومت سے کافی امیدیں وابستہ ہیں لہذا حکومت بلوچستان انھیں سود کے بوجھ سے نجات دلائیں چاغی کے زمیندار اصل رقم جمع کرنے کے لیے تیار ہیں ضلع چاغی کے تمام زمینداروں کے سود والے قرضے معاف کریں اور ضلع چاغی کے زمینداروں کے لیے زرعی پیکج کا اعلان کیا جائے تاکہ ضلع چاغی کے زمیندار دو وقت کے روٹی کما کر اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں