کوئٹہ(رپورٹر) نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن سابق ناظم حاجی عبد الصمد بلوچ نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ عبد الرؤف بلوچ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں کوئٹہ کے موخر شدہ بلدیاتی انتخابات اور ممکنہ حلقہ بندیوں پر بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے شفاف انتخابات اور مقامی نمائندگی کے تحفظ پر زور دیا۔

