تربت(رپورٹر) نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کیپٹن جمیل احمد کے انتقال پر ان کے گھر جا کر اہل خانہ سے تعزیت کی۔ انہوں نے مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین۔
اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن واجہ ابولحسن بلوچ، مرکزی رہنما ریٹائرڈ جسٹس شکیل احمد بلوچ، مشکور انور بلوچ، صوبائی میڈیا سیکریٹری حفیظ علی بخش، محراب مالک، جلال ملک، جمال بلوچ اور سیف اللہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

