صحبت پور میں جماعت الصالحین کا میلادالنبی ﷺ جلسہ، پیر خالد سلطان القادری نے خطاب کیا

صحبت پور (اعجاز پیچوہا)صحبت پور کے تحصیل فریدآباد کے شہر بھنڈ شریف میں جماعت الصاالحین کےجانب سے عید میلادالنبیﷺ کا جلسہ کے مناسبت سے ہوا جس کے مہمان خاص پیر طریقت رہبر شریعت پیر سائیں خالد سلطان القادری سروری اور پیر سائیں حیات سلطان تھے مقامی نعت خوانوں نے نعت پیش کئے اور گل ء عقیدت پیش کئے
جلسہ میں اعزازی مہمان میر ارشد حسین خان کھوسہ انجمن تاجران بھنڈشریف صدر عبدالرزاق کھوسہ عبید کھوسہ رفیق طالب کھوسہ بابے بہرام کھوسہ خان بروہی، مشتاق احمد لہڑی ،نادر علی پندرانی ،عمران علی پندرانی و دیگر نے شرکت کی
پیر و مہران بولان سائین خالد سلطان القادری نے خطاب کیا اور آقا دوجہاں عالم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ہمارے لیے رحمتوں کے دروازے ہمارے نبی کریم ﷺ سے شروع ہوئے اور ہمارے لیے ایک راہ دکھانے والے آقا ملے ہمیں عمل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے آئیں ہم مل کر اللہ پاک ﷻ کے حکم کو مانیں اور نبی کریم ﷺ نے ہمیں راستے دکھایے ہمیں عمل کرنا چاہیے
انسانیت کی خدمت کرنا ایک اہمیت کے حامل ہے انہوں نے کہا کہ اولیاء کرام نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب سے ہم تک پہنچایا گیا دین اسلام ہمیں صحیح معنوں میں دنیا کے کونے کونے میں پہنچایا اولیاء کرام نے حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی نقش قدم پر زندگی بسر کرنے کا بھی درس دیا کیونکہ ہماری زندگی کی تمام تر کامیابیاں اللہ اور اس کے رسول کے بتائے گئے راستے پر چلنے سے ہی ممکن ہو سکتی ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی بھی نبی نہیں آئے گا اللّٰہ تعالٰی نے نبوت والی ذمہ داری اپنے آخری نبی کی تمام امت کو بخش دیے اب یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم دین اسلام کو مزید وسعت دیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ دین اسلام کے دائرہ کار میں آجائیں انہوں نے کہا کہ دین اسلام امن پسندی کا دین ہے فتح مکہ کے وقت عام معافی کا اعلان کیا گیا اور رہتی دنیا کو یہ پیغام دیا گیا کہ دین اسلام امن پسندی اور سلامتی کا دین ہے آج دنیا بھر میں اسلام کوبدنام کرنے کے لیے کفری طاقتیں سازشیں کر رہی ہیں مگر ہمیں ان کفری طاقتوں کی سازشوں کو بے نقاب کرنا ہوگا جس کے لیے ضروری ہے کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بتائے ہوئے راستے پر مکمل طور پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے راستے پر صحیح معنوں میں چلنے سے ہیں ہم دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے امن پسندی اور سلامتی کا درس دیا یہی وجہ ہے کہ یہ پیغام آج دنیا کے کونے کونے تک پہنچ چکا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہر نعرے پر لبیک کی صدائیں گونج رہی ہیں اور انشاءاللہ یہ صدائیں تا قیامت تک گونجتی رہیں گی انہوں نےکہا کہ نماز حج روزہ زکواتہ اور ہم پر واجب فرض ہیں اس پر عمل کریب یہی زندگی اور اخرت میں بھلائی ملے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں