مکران سکاؤٹس نے 375کلو گرام آئس برآمد کرکے گاڑی ڈرائیور کو گرفتار کرلیا

تربت(این این آئی)ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) مکران اسکاؤٹس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے پنجگور سے تربت جانے والی ایک مشکوک گاڑی کو روکا۔ گاڑی کی تفصیلی تلاشی کے دوران 375 کلوگرام آئس برآمد ہوئی، جس کی مالیت تقریباً 187.5 ملین روپے بتائی جاتی ہے۔برآمد شدہ منشیات تحویل میں لے کر گاڑی کے ڈرائیور کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ بعد ازاں گرفتار ملزم اور ضبط شدہ منشیات کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) کے حوالے کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں