لسبیلہ(بیوروچیف حفیظ دانش) ایس۔ایس۔پی لسبیلہ عاطف امیر کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کی ہدایت پر، زیرنگرانی قائم مقام ایس ایس پی لسبیلہ حاصل خان قمبرانی، SHO اوتھل یار محمد کمانڈو کی کامیاب کارروائی کار لفٹرز گرفتار، ہنڈا سٹی کار برآمد
ایس۔ایس۔پی لسبیلہ عاطف امیر کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کی خصوصی ہدایت پر زیرنگرانی قائم مقام ایس ایس پی لسبیلہ حاصل خان قمبرانی SHO اوتھل یار محمد کمانڈو نے ASI محمد برسات و انچارج زیرو پوائنٹ چیک پوسٹ اوتھل اور دیگر ملازمان پولیس کے ہمراہ مین آر سی ڈی روڈ زیرو پوائنٹ چیک پوسٹ کے مقام پر دوران سنیپ چیکنگ کراچی کی جانب سے کوئٹہ جانے والی ہنڈا سٹی کار رجسٹریشن نمبر ARB-828 کو مشکوک جان کر روکا۔ دریافت پر کار ڈرائیور نے اپنا نام امانت علی ولد محمد طفیل جبکہ ساتھ بیٹھے ہوئے شخص نے اپنا نام محمد سلمان ولد محمد طفیل اقوام جٹ ساکنان نارتھ ناظم آباد کراچی بتلایا۔ گاڑی کو چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ گاڑی کا چیسز نمبر ری پنچ کیا گیا ہے جبکہ انجن نمبر کٹا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ملزمان نے کار گاڑی کے جو دستاویزات پیش کیے وہ بھی جعلی پائے گئے۔ ملزمان نے گاڑی کے جعلی کاغذات تیار کرکے اور چیسز نمبر کو ری پنچ کرکے اور انجن نمبر کو کاٹ کر فراڈ اور جعلسازی کا ارتکاب کیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 128/2025 بجرم 420-468-471-34 ت پ درج کرکے اوتھل پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

