نیشنل پارٹی بلوچستان گرینڈ الائنس کے ملازمین کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے

کوئٹہ (رپورٹر) بلوچستان گرینڈ الائنس کے ڈی آر اے الاؤنس سمیت تمام مطالبات جائز ہیں حکومت وقت کی ملازمین دشمن پالیسیوں کو مسترد کرتے ہیں اور 30,31 کی صوبائی سطح پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی مکمل تائید و حمایت کرتے ہیں ایڈوکیٹ چنگیز حئ بلوچ ،
نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ چنگیز حئ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ھیکے حکومت وقت بلوچستان گرینڈ الائنس کے ڈی آر اے الاؤنس سمیت تمام مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے ملازمین دوست پالیسیوں پر عمل پیرا ھو ناکہ ملازمین دشمن پالیسیوں کے باعث بلوچستان کے ملازمین میں بے چینی پیدا کرکے انہیں احتجاج پر مجبور کرے، بلوچستان کے ملازمین پہلے ہی دیگر صوبوں کے نسبت کم مراعات اور کم تنخواہوں پر اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں
مگر بدقسمتی سے حکومت مزید ملازمیں کا معاشی استحصال کرنے تلی ھے جو کسی صورت بھی قابل قبول نہیں
نیشنل پارٹی بلوچستان گرینڈ الائنس کے تمام مطالبات کو جائز سمجھتے ھوئے ان کی تحریک کی بھرپور حمایت کرتی ھے اور ان کے شانہ بہ شانہ کھڑی ھوگی کیونکہ نیشنل پارٹی عوام دوست اور ملازمین کے حقوق کی پاسبان ھے
صوبائی جنرل سیکریٹری چنگیز حئ بلوچ نے مزید کہا کے گرینڈ الائنس کی 30,31 کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی مکمل تائید و حمایت کرتی ھے اور عوام اور تاجر برادری سے بھی اپیل کرتی ھے کے وہ ملازمین کے حقوق کے لیے آواز بلند کریں اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بنائیں تاکہ حکومت وقت ہوش کے ناخن لے اور ملازمین کے جائز مطالبات کو فلفور تسلیم کرے
آخر میں نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری چنگیز حئ بلوچ نے کہا کے موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ھے کیونکہ حکومت نے ناہی عوام کو ریلیف فراہم کیا ناہی بلوچستان کے ملازمین کو کوئی بہتر پیکیج فراھم دیا ھے اب تک بلکہ الٹا ان کے جائز حقوق اور الاؤنس دینے سے بھی انکاری ھے اور بلوچستان کے بجٹ کو مال غنیمت سمجھتے ھوئے اپنی شاہ خرچیوں کرپشن اور بندر بانٹ میں لٹا رہی ھے جو کسی صورت بھی نیشنل پارٹی کے لیئے قابل قبول نہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں