کراچی اجتماع سے واپسی پر اوتھل زیرو پوائنٹ پر ہزاروں افراد کو روکنا قابلِ مذمت عمل ہے

تربت (رپورٹر) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنما اور تربت کے امیر، مولانا غلام اللہ رستم نقشبندی دُرزادہ نے کراچی میں ہونے والے اجتماع سے واپسی پر اوتھل زیرو پوائنٹ کے مقام پر ہزاروں افراد کو سفر سے روکنے پر انتظامیہ اور بلوچستان حکومت کے اقدام کی سخت مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ طبقہ انتہائی پُرامن ہے اور پاکستان کے کسی بھی صوبے میں ان کی نقل و حرکت پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے۔ اس کے باوجود انہیں سفر سے روکنا ناانصافی اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

مولانا غلام اللہ نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام اس عمل کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور حکومتِ بلوچستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ تبلیغی احباب کے لیے فوری طور پر راستے کھولے جائیں اور انہیں بلا رکاوٹ اپنے سفر کی اجازت دی جائے۔
وائس آف کیچ

اپنا تبصرہ بھیجیں