سینیٹر مولانا عبدالواسع نے جمعیت علماء اسلام بلوچستان کی صوبائی مجلسِ عاملہ کا ایک اہم ہنگامی اجلاس (آج) طلب کرلیا

کوئٹہ(این این آئی)جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر، سینیٹر مولانا عبدالواسع نے جمعیت علماء اسلام بلوچستان کی صوبائی مجلسِ عاملہ کا ایک اہم ہنگامی اجلاس آج 4 جولائی (ہفتہ) شام 4 بجے صوبائی سیکرٹریٹ، جناح ٹاؤن، کوئٹہ میں طلب کر لیا ہے۔اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمٰن سے ہونے والی حالیہ ملاقات کے تناظر میں قائدِ جمعیت کی ہدایات کے مطابق مشاورت کی جائے گی۔ اس کے علاوہ بلوچستان میں امن و امان کی موجودہ صورتحال، تنظیمی معاملات اور دیگر اہم قومی و صوبائی امور پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا جائے گا۔تمام صوبائی مجلسِ عاملہ کے اراکین کو بروقت شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں