لاہور میں 744 غیر رجسٹرڈ سکولوں کی نشاندہی ؛ رجسٹریشن کیلئے 3 روز کی مہلت

سٹی 42:ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے غیر رجسٹرڈ سکولز کیخلاف بڑا ایکشن کرتےہوئےلاہور میں 744 غیر رجسٹرڈ سکولوں کی نشاندہی کرلی گئی۔

ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے متعلقہ 744 سکولوں کو رجسٹریشن کیلئے حتمی نوٹس بھیجوا دیا۔مذکورہ سکولوں کو تین روز میں رجسٹریشن حاصل کرنے کا حکم دے دیا۔

سی ای او ایجوکیشن لاہور نے کہا متعلقہ سکول بغیر رجسٹریشن کے تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے تھے،سکولوں نے احکامات پر فوری عملدرآمد نہ کیا تو انھیں سیل کردیا جائے گا۔

واضح رہے لاہور میں یکے بعد دیگرے دو سانحات ہوئے ہیں ایک اکیڈمی اور ایک سکول کی چھت گری ہے ۔ اکیڈمی کے واقعہ میں 14 بجے جبکہ سکول کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوئے ۔ کئی افراد ابھی بھی زخمی ہیں ۔ واقعات کی تحقیق میں سامنے آیا کہ دونوں ادارے غیر رجسٹرڈ تھے ۔ ان واقعات کے بعد حکومت نے ٹیوشن سنٹرز اور تعلیمی ادروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں