تمپ (رپورٹر) چیئرمین میونسپل کمیٹی امین قریش اور اسسٹنٹ کمشنر تمپ شیحق حیات نے نادرا سینٹر تمپ کے دفتر کا فیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کردیا۔
افتتاح کے موقع پر سیاسی و سماجی،معززین شخصیات نصیر احمد گچگی،کونسلر مسعود جلیس،انچارج نادرا قمبر رفیق،ناہب رفیق،سیٹھ یاسین،اختر عمر،وائس چیئرمین حاجی مسلم یعقوب،زونل اسسٹنت تربت نثار احمد،ٹیکنیکل اسسٹنٹ گوادر زون تاج احمد، ڈیٹا انٹری آپریٹر میڈم مہناز،میڈم سعمیہ،مراد کریم بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ تمپ نادار سینٹر کی بحالی میں چیئرمین میونسپل کمیٹی امین قریش، اسسٹنٹ کمشنر شیحق حیات، چیف آفیسر کہدہ ستار دشتی کی کاوشیں شامل تھیں۔ تحصیل تمپ کے عوام نے چیئرمین امین قریش،اسسٹنٹ کمشنر شیحق حیات،چیئرمین نادرا،ڈائریکٹر نادرا RHO کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دلی خوشی ہوا کہ نادرا تمپ کا دفتر دوبارہ بحال ہوگیا ہے۔
یہ اقدام تحصیل تمپ کے عوام کیلے خوش آئند ہے.اور عوام کو اب سہولیات تمپ میں موجود دفتر سے ملے گا.آخر میں نادرا انچارج تمپ قمبر رفیق نے چیئرمین امین قریش،اور اسسٹنٹ کمشنر تمپ شیحق حیات اور دیگر سیاسی،سماجی شخصیات و معززین کا شکریہ ادا کیا۔

