صحبت پور(رپورٹ اعجاز پیچوہا) صحبت پور کے علاقے گوٹھ میر محمد سمالانی سے اغواء ہونے والے نوجوان منظور احمد کو پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران بحفاظت بازیاب کرا لیا۔
ایس ایس پی صحبت پور کی خصوصی کاوشوں کا نتیجہ قرار دی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی عبدالحمید تھیم، ایس ایچ او طارق علی گاجانی اور سی آئی انچارج سائیں داد کنرانی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے سندھ کے علاقے سے مغوی کو اغواءکاروں کے قبضے سے بازیاب کروایا۔
بازیابی کے بعد نوجوان منظور احمد کو بحفاظت اس کے اہلِ خانہ کے حوالے کر دیا گیا، جس پر لواحقین نے سکھ کا سانس لیا۔
علاقہ مکینوں نے نوجوان کی بحفاظت بازیابی پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایم پی اے عبدالمجید بادینی اور حاجی جلال خان عمرانی کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

