چھتر(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر صوبائی رہنما میر جعفر کریم خان بھنگر نے مرحوم میر اللہ بخش عمرانی کی صاحبزادیوں کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین پر تشدد اور انہیں پولیس حراست میں لینا نہ ہماری روایات کا حصہ ہے بلکہ اقدار اور انسانی حقوق کے سراسر خلاف ہے میر جعفر کریم خان بھنگر نے کہا کہ عورت ہمارے معاشرے کی عزت اور غیرت کی علامت ہے اس کے ساتھ ایسا سلوک ہم سب کے لیے شرمندگی کا باعث ہے میر صاحب نے کہا کہ یہ دیکھ کر دل کو بہت دکھ پہنچا کہ معزز سردار گھرانوں کی مائیں بہنیں اور بیٹیاں سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوئیں یہ ہم سب کیلیے ایک تکلیف دہ منظر ہے میر جعفر کریم خان بھنگر نے سردار سخی شاہنواز خان عمرانی سردار بابا غلام رسول عمرانی بابو محمد امین عمرانی اور میر محمد صادق عمرانی سے دست بستہ اور خلوصِ دل کے ساتھ اپیل کی ہے کہ اس معاملے کو سمجھداری باہمی احترام اور خوبصورت انداز میں مل بیٹھ کر حل کریں اپنے ننگ و ناموس کا خیال رکھیں اور اس مسئلے میں غیروں کو بولنے یا مداخلت کا موقع نہ دیں میر صاحب نے کہا کہ ایسے معاملات ضد یا سختی سے نہیں بلکہ برداشت دانائی اور باہمی اعتماد سے حل ہوتے ہیں ہمیں چاہیے کہ اپنی ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کو مکمل تحفظ دیں تاکہ آئندہ کسی کو بھی سڑکوں پر آ کر احتجاج کرنے پر مجبور نہ ہونا پڑے۔

