کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان شیعہ کانفرنس کی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں زائرین اور تفتان بارڈر جو کہ عرصہ 8 ماہ سے بند ہے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ کابینہ نے حکومت پاکستان اور چیف آف آرمڈ فورسز سے اپیل کی کہ تفتان بارڈر جو کہ نا معلوم وجوہات کی بنیاد بند ہے۔ زائرین کے لیے کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 95% غریب زائرین اس بارڈر سے زیارات مقدسہ کی زیارت کے لیے جاتے ہیں۔ تفتان بارڈر غریب زائرین کا راستہ ہے۔ بائے آئر جانے والے زائرین کی تعداد 5% ہے۔ سفری اخراجات زیادہ ہونے کی وجہ سے زائرین بائے آئر زیارات پر نہیں جا سکتے ہیں۔ اب جبکہ ZGO پالیسی کا بھی اجراء ہو چکا ہے تو فوری طور پر بارڈر کھولنے کے اقدامات کیے جائیں تاکہ زائرین کی مشکلات کم ہو سکے۔

