بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہونے کے بعد بارش کا سلسلہ شروع

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہونے کے بعد بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے 23 اضلاع میں پیر سے 31 دسمبر تک بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔اس دوران کوئٹہ، زیارت، قلات، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ میں بارش متوقع ہے، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی، ژوب، بارکھان، سبی، لورالائی، موسیٰ خیل میں بھی بارش کا امکان ہے۔کیچ، گوادر، لسبیلہ، آواران، چاغی، پنجگور، خضدار، واشک، خاران میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، مغربی ہواؤں کے سسٹم کے تحت شمالی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔دوسری جانب پیر کو گوادر سمیت دیگر علاقو ں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں