لورالائی (این این آئی)پشتونخوا نیپ کے ضلعی سیکرٹری مصطفیٰ کمال کاکڑ نے لورالائی باچاخان چوک سے بی آر سی تک اور نیو اڈہ سے درگئی کدیزئی تک نیشنل ہائی وے کو فوری طور پر دو رویہ بنایا جائے اور موجودہ سڑک کے درمیان مضبوط حفاظتی دیوار یا میڈین تعمیر کی جائے، کیونکہ یہ شاہراہ روزانہ ہزاروں شہریوں، مسافر گاڑیوں، موٹر سائیکل سواروں اور مال بردار ٹریفک کے زیرِ استعمال ہے۔ یک رویہ اور بغیر میڈین سڑک کی وجہ سے تیز رفتاری، اوورٹیکنگ اور سامنے سے ٹکراؤ کے واقعات معمول بن چکے ہیں، جس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع اور مالی نقصان ہو رہا ہے۔ یہ محض ترقیاتی مسئلہ نہیں بلکہ عوامی جان و مال کے تحفظ کا سوال ہے۔ دو رویہ سڑک اور درمیان میں دیوار نہ صرف ٹریفک کے بہاؤ کو منظم کرے گی بلکہ

