بلوچستان گرینڈ الائنس لورالائی کی کال پر لورالائی میں قلم چھوڑ ہڑتال کی گئی

لورالائی (این این آئی)بلوچستان گرینڈ الائنس لورالائی کی کال پر 29 دسمبر کے قلم چھوڑ ہڑتال پر بھرپور عملدرآمد کرنے پر لورالائی کے تمام ملازمین کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ بلوچستان گرینڈ الائنس لورالائی کے آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران کی مختلف ڈیپارٹمنٹ کے دورے کامیاب قلم چھوڑ ہڑتال پر اطمینان کا اظہار۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان گرینڈ الائنس لورالائی کے آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران نے ڈی سی آفس۔ کمشنر آفس۔ ایم ایم ڈی۔ زراعت آفسز۔ خزانہ آفس۔ ایجوکیشن آفسز۔ ٹیچنگ ہسپتال اور دیگر کے ہنگامی دورے کئے۔ جہاں تمام ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال پر بھرپور عملدرآمد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر آرگنائزنگ کمیٹی نے 30 اور 31 دسمبر کے لاک ڈاؤن پر بھی بھرپور عملدرآمد کی تلقین کرتے ہوئے مطالبات سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونے کی یقین دہانی کرائی۔ تمام ملازمین نے عہد کیا کہ گرینڈ الائنس کے احتجاجی شیڈول پر ہر صورت عملدرآمد کریں گے۔ ملازمین کے حوصلے بلند ہیں اور ملازمین دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے نااہل صوبائی حکومت سے اپنے مطالبات منوا کر رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں