کوئٹہ میں بجلی کی فراہمی بند رہے گی،کیسکو

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں 30دسمبرکو (بروزمنگل)مری آبادگرڈاسٹیشن کے لیاقت بازارایکسپریس فیڈرجبکہ کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے شہبازٹاون فیڈروں سے صبح10بجے تاد وپہر2بجے تک نیز شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے 11kvائیرپورٹ روڈ، تکاتو، ادریان، چشمہ، واسا، عمرفیڈروں سے صبح10بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندرہے گی۔اس کے علاوہ 31دسمبرکو (بروزبدھ) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے جی او آرکالونی،ملک پلانٹ، شہبازٹاون فیڈرزجبکہ شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے 11kvویسٹرن بائی پاس، جبل نور، داریم،خروٹ آباد، دوستین فیڈرزصبح10بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی۔ علاوہ ازیں مختلف گرڈاسٹیشنوں اور ٹرانسمیشن لائنز پر ضروری نوعیت کے مرمتی کام کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں 31دسمبرکو قلعہ عبداللہ گرڈاسٹیشن سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ تاہم کیسکونے بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں