خاران( نمائندہ خصوصی محمدعیسی محمدحسنی ) وفاقی محتسب اعلیٰ سیکٹریٹ میں ریجنل انچارج رخشاں ڈویژن و مکران ڈویژن علاؤالدین پیرکزئی سے ایس ڈی او کیسکو نے ملاقات کی ملاقات کے دوران خاران سٹی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے عوامی شکایت پر سوموٹو نوٹس لیتے ہوئے واپڈا احکام سے فوری لائحہ طے کرنے کی ہدایت کی اس دوران ایس ڈی او کو خاران سٹی میں لوڈ مینجمنٹ کرنے کے لئے تمام فیڈرز جن 1 فیڈر 2 فیڈر 3 تمام فیڈر کا فوری سروے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی تکالیف اور شکایات کا ازالہ کرنا واپڈا کی زمہ داری ہے۔ریجنل انچارج وفاقی محتسب نے موسم سرما میں بجلی کے طلب کو مد نظر رکھتے ہوئے تینوں فیڈرز انچارج کے ساتھ ملکر بجلی کے حل کا مستقل حل نکالنے کی ہدایت کی

