خاران( نمائندہ خصوصی محمدعیسی محمدحسنی ) اسسٹنٹ کمشنر خاران عبدالحمید بلوچ نے وفاقی محتسب اعلیٰ آفس میں ریجنل انچارج وفاقی محتسب سکریٹریٹ رخشان و مکران ڈویژن جناب شہزادہ علاؤالدین پیرکزئی سے ملاقات کی ملاقات میں بجلی لوڈ شیڈنگ اور خاران کے مختلف یونین کونسلز کے ٹاورز کی نیٹورک کی ایشوز پتکن ، برشونکی نیٹ ورک ایشو پر تفصیل سے گفتگو کی گئی اسسٹنٹ کمشنر نے وفاقی محتسب اعلیٰ کا بروقت عوامی مسائل پر ایکشن اور عوام کو ریلیف دینے پر شہزادہ علاؤالدین پیرکزئی کے بروقت اقدامات کو سراہا ۔اسسٹنٹ کمشنر خاران عبدالحمید بلوچ نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر ضلعی انتظامیہ آپکے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے پر پرعزم ہے

