سبی(رپورٹر)سینئیر صحافی رئیس فرحان پر حملے کی جتنی مذمت کی جاۓ کم ہے اللہ داد رند٬تفصیلات کے مطابق ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ و پاکستان اتحاد میڈیا کونسل بلوچستان کے نائب صدر میراللہ داد رند نے اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں کہاہے کہ ڈھاڈر کے سینئیر صحافی رئیس فرحان غنی پر وحشیانہ حملے کی جتنی مذمت کی جاے کم ہے حملہ صحافتی امور اور حق و سچ کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے اس طرح کے بذدلانہ حملوں سے صحافیوں کے حوصلے پست نہیں ہونگے اور نہ ہی صحافی کو حق وسچ لکھنے سے روکا جاسکتا ہے اللہ داد رند نے حکومت بلوچستان اور کچھی انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ سینئیر صحافی رئیس فرحان غنی پر حملہ کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرے

