وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا بینوولنٹ فنڈ جاری،بقایاجات کی مد میں دو لاکھ دس ہزار روپے دلوا دیئے گئے

کوئٹہ (این این آئی)درخواست گزار خاتون لال بخت نے بتایا کہ وہ ہر ماہ باقاعدگی سے بینوولنٹ فنڈ کی رقم وصول کرتی تھی۔بلا کسی وجہ اور اطلاع کے کچھ عرصے سے انکا بینوولنٹ فنڈ کی ادائیگی روک دی گئی ہے۔بینوولٹ فنڈ کی بحالی کے لیے انہوں نے متعدد بار متعلقہ محکمے کو درخواست لکھی لیکن کوئی شنوائی نہ ہو سکی۔لہذا، انہوں نے مجبور ہو کر وفاقی محتسب کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری کر کے بقایاجات کی ادائیگی جلد کی جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کا بینوولنٹ فنڈ جاری کر کے بقایاجات کی مد میں دو لاکھ دس ہزار کی ادائیگی کر دی۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں