کوئٹہ سمیت بلوچستان میں رات 12بجے سے صبح 5بجے تک سوئی گیس لوڈشیڈنگ، شہریوں کی زندگی اجیرن

کوئٹہ (این این آئی)کوئٹہ سمیت بلوچستان میں رات بارہ بجے سے صبح پانچ بجے تک سوئی گیس کی لوڈ مینجمنٹ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی،اسپتال میں داخل مریض رات کے اوقات میں گیس کی لوڈ مینجمنٹ سے سردی سے بے حال ہونے لگے۔تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے بلوچستان میں سردی کے عروج پر پہنچ جانے کے باوجود سوئی گیس کی لوڈ مینجمنٹ جاری رکھی ہوئی ہے رات بارہ بجے سوئی گیس کی فراہمی بند کی جاتی ہے جو صبح پانچ بجے بحال کی جاتی ہے گیس کی فراہمی بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے لیکن سب سے زیادہ تکلیف دہ صورتحال سے بلوچستان اور کوئٹہ کے اسپتالو ں کے مریض اور ان رشتہ دار گزررہے ہیں رات کو سوئی گیس کی فراہمی بند ہونے کے بعد مریض اور ان کے رشتہ دار سردی میں ٹھٹھرتے رہتے ہیں۔معاملے پر، صوبائی حکومت اور اراکین اسمبلی نے سوئی گیس کی لوڈ مینجمنٹ پر خاموشی اختیار کرلی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں