میر سرفراز بگٹی مدبر، زیرک و عوام دوست رہنماء،قبائلی اقدار،جدید طرزِ حکمرانی کا حسین امتزاج رکھتے ہیں،سینیٹر روزی خان کاکڑ

کوئٹہ(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر روزی خان کاکڑ نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو بگٹی قبائل کا چیف منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کے اظہار کیا ہے۔یہاں جاری کردہ ایک بیان میں سینیٹر روزی خان کاکڑ نے کہا کہ میر سرفراز بگٹی کا قبائلی چیف منتخب ہونا بگٹی قبیلے کے اعتماد کا مظہر اور بلوچستان کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میر سرفراز بگٹی ایک مدبر، زیرک اور عوام دوست رہنما ہیں، جو قبائلی اقدار اور جدید طرزِ حکمرانی کا حسین امتزاج رکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں صوبہ امن، ترقی اور استحکام کی جانب گامزن ہے، اور امید ظاہر کی کہ وہ بطور قبائلی چیف بھی قبائلی روایات کے تحفظ اور عوامی مسائل کے حل میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں