سرفراز بگٹی کا قبائلی سربراہ بننا پورے بلوچستان کیلئے اعزاز ہے،نورالدین کاکڑ

کوئٹہ(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑ نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو بگٹی قبائل کا چیف منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا قبائلی سربراہ بننا نہ صرف بگٹی قبیلے بلکہ پورے بلوچستان کے لیے اعزاز ہے۔ میر سرفراز بگٹی ایک مدبر، باصلاحیت اور عوام دوست رہنما ہیں، جن کی قیادت میں بلوچستان ترقی، امن اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ نورالدین کاکڑ نے امید ظاہر کی کہ وزیراعلیٰ بلوچستان بطور قبائلی چیف بھی عوام کی خدمت اور قبائلی روایات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں