نصیرآباد باباکوٹ سے اغواء ایک ہی خاندان کے چھ افراد بازیاب،گھر پہنچ گئے

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) نصیرآباد باباکوٹ سے اغواء ہونے والے ایک ہی خاندان کے چھ افراد بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے مغویاں کی بازیابی جھل مگسی کے علاقے سے ہوئی،کسی ملزم کی گرفتاری نہ ہو سکی۔ پولیس کے مطابق نصیرآباد تمبو باباکوٹ گوٹھ حلیم شاہ سے چند روز قبل کاشتکار خاندان جن میں دو خواتین دو بچے گھر کا سربراہ اور انکے بیٹے کو اغوا کیا گیا پولیس نے گزشتہ شب جھل مگسی کے علاقے چنڈراما سے ان تمام کو با حفاظت بازیاب کرالیا اور وہ اپنے گھر پہنچ گئے ہیں ایس ایچ او باباکوٹ علی نواز مگسی کے مطابق مغویاں کو شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بازیاب کروایا گیا ہے تاہم اغواء کار رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے جبکہ ازاد ذرائع کا دعوی ہے کہ تمام مغویاں قبائلی اثرورسوخ وپریشر کی بدولت بازیاب ہوے ہیں اغواء کاروں کی عدم گرفتاری پر متاثرہ خاندان نے سوال اٹھا دیئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں