ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی)ڈیرہ مراد جمالی اور منگولی میں چوری کی دو وارداتیں ایک شخص سے موٹر سائیکل نقدی اور موبائل فون چھین لیا گیا جبکہ چور ٹرانسفارمر چوری کرکے فرار ہوگئے پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی صدر پولیس تھانے کی حدود گوٹھ لال ابڑو کے مقام پر مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر محبوب علی کھوسو سے موٹر سائیکل نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے جبکہ ڈیرہ مراد جمالی کے قریب منگولی پولیس تھانے کی حدود بیر چوکی کے مقام پر گزشتہ شب نا معلوم چور گوٹھ دوست محمد عمرانی کا ٹرانسفارمر چوری کرکے فرار ہوگئے۔

