132kVقلعہ سیف اللہ مسلم باغ ٹرانسمیشن لائن پرفنی خرابی،ٹرانسمیشن لائن سے بجلی فراہمی معطل

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے ترجمان نے کہاہے کہ گزشتہ شب 132kVقلعہ سیف اللہ۔مسلم باغ ٹرانسمیشن لائن پرفنی خرابی پیداہوگئی جس کے نتیجے میں مذکورہ ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ ترجمان نے کہا کہ کیسکوٹیموں نے تکنیکی خرابی کی درستگی اور بجلی بحالی کیلئے 132kV ٹرانسمیشن لائن کی پیٹرولنگ شروع کردی۔ جس کے بعد کیسکوٹیم نسئی کے علاقہ میں پہنچ گئے۔جہاں پرچوروں نے 132kV ٹرانسمیشن لائن پر رسی کے زریعے فالٹ پیداکرنے کے بعد کنڈکٹرز کاٹ کر چوری کر رہے تھے۔ ترجمان نے کہا کہ چوروں نے کیسکو اسٹاف کو دیکتھے ہی کاٹے گئے کنڈکٹرز موقع پر چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ترجمان نے کہا کہ اس سے قبل بھی اسی علاقے میں کنڈکٹرز چوری کرنے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔متعلقہ واقعہ میں ملوث چوروں کے خلاف تحقیقات اور مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ کیسکونے اپنے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد بجلی کی لائنوں اورکھمبوں کی حفاظت کیلئے کیسکوسے تعاون کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں