پسنی(رپورٹر) پسنی ایس ڈی او پبلک ہیلتھ نواز بزنجو کی مسلسل محنت اور سنجیدہ کاوشیں بالآخر رنگ لے آئیں، اور آج 15 سال بعد چر بندن میں پانی کی مکمل سپلائی ممکن ہو سکی، جس پر علاقے کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق چر بندن کے دیرینہ اور سنگین مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایس ڈی او پبلک ہیلتھ نواز بزنجو کی نگرانی میں عملی اقدامات کیے گئے، جس کے نتیجے میں چر بندن کے تمام 13 واٹر ٹینکیوں میں کامیابی کے ساتھ پانی کی فراہمی بحال کر دی گئی۔
پانی کی سپلائی بحال ہونے سے علاقے کے سینکڑوں گھرانوں کو بڑا ریلیف ملا ہے، جو برسوں سے شدید مشکلات کا شکار تھے۔
مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ پانی کی عدم دستیابی کے باعث انہیں روزمرہ زندگی میں ناقابلِ بیان مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا، جبکہ خواتین اور بچے سب سے زیادہ متاثر تھے۔
آج پانی کی فراہمی بحال ہونے پر عوام نے ایس ڈی او نواز بزنجو اور پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا شکریہ ادا کیا اور اس اقدام کو ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا۔
چر بندن کے عوامی نے امید ظاہر کی ہے کہ اسی جذبے اور محنت کے ساتھ علاقے کے دیگر بنیادی مسائل پر بھی توجہ دی جائے گی، تاکہ چر بندن سمیت گردونواح کے عوام کو سہولیات میسر آ سکیں۔

