لسبیلہ:قومی شاہراہ پر کار کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق، ملزم گرفتار

لسبیلہ(رپورٹ: بیوروچیف حفیظ دانش)قومی شاہراہ پر کار کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق، ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل میں قومی شاہراہ پر صابرین مسجد کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار نے راہگیر کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں نصراللہ ولد عبدالحمید قوم شیخ، ساکن اوتھل موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔حادثے کے فوری بعد لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل منتقل کیا گیا۔ واقعے کے بعد کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تاہم اوتھل پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ واقعہ پر شہریوں نے افسوس اور غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے ٹریفک نظام بہتر بنانے اور رفتار پر قابو پانے کے لیے مزید اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں