صحبت پور پولیس نے چھینی گئی موٹر سائیکل بازیاب کرالی، کارروائی میں مزید تفتیش جاری

صحبت پور(رپورٹر)صحبت پور پولیس نے موسمِ سرما کی مسلسل بارش کے باوجود کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ شہید ملک محمد علی نے بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ کارروائی عمل میں لائی۔ یہ کارروائی ڈی آئی جی نصیرآباد کیپٹن (ریٹائرڈ) عاصم خان اور ایس پی صحبت پور عبد الحمید کی خصوصی ہدایات و احکامات کی روشنی میں کی گئی۔
ایس ڈی پی او سرکل صحبت پور عبد الحمید تھیم کی نگرانی میں ایس ایچ او پولیس تھانہ شہید ملک محمد علی طارق عزیز گاجانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے چند روز قبل محمد یعقوب کھوسہ سے چھینی گئی موٹر سائیکل کو اوچ پوچھڑی کے مقام سے برآمد کر لیا۔
پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے، جبکہ عوام نے پولیس کی اس بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں