لورالائی (این این آئی)جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر سینیٹرمولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہحکمرانوں سے اگر حکومت نہیں چل رہی تو اخلاقی طور پرمستعفی ہوجائیں۔لورالائی میں مقامی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا عبدالواسع نے کہا کہ حکمرانوں سے اگر حکومت نہیں چل رہی تو کم از کم حکومت اخلاقی طور پرحکمرانی سے الگ ہو جائیں ہم سینٹ سمیت دیگر فورمز پر اسکے خلاف آواز ضرور اٹھائیں گے بلوچستان حکومت ملازمین سے اپنے کیے وعدے پر عمل کرتے ہوئے DRA ادے اور انتقامی کارروائی سے باز رہے۔انہوں نے کہا کہ 76 سالا تاریخ میں کھبی مدرسے سے فارغ شدہ عالم دین صدر وزیر اعظم یا آرمی چیف نہیں بنا تو اسلئے ملک کو قرضوں اور کرپشن میں ڈبونے کی ذمہ داری ہم پر عائد نہیں ہوتی بلکہ انگلش میڈیم کے پڑھنے والوں نے ملک کو کنگال رکھنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے صرف دو سال میں 53300 ہزار تین سو کی مالی کرپشن کی جسکی آئی ایم ایف نے اپنے حالیہ رپورٹ میں ذکر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ علماء کا دامن ہر قسم کی کرپشن سے پاک ہے دینی مدارس اسلام کی چھاونیاں ہیں اور علماء و طلباء کے اسکے پیرادار ہیں اگر مدارس اور علماء نہ ہوتے تو پورا دین ہم تک کھبی نہیں پہنچتا حکومت وقت مدارس میں مداخلت بند کریں ہم دین کی حفاظت کرتے رہے گے ہم پراج بھی حق وسچ کی پاپندی لگا ئی جاتی ہے اور آزادی سے محروم رکھا جارہا ہے ہم غلام نہیں بلکہ ایک آزاد قوم ہیں، اگر آئین میں ملک اور عوام کے بہتر مفاد میں کوئی ترمیم لانے کی ضرورت پیش آتی ہے تو تمام سیاسی جماعتوں کو آن بورڈ لینا ہوگا۔

