انجمن تاجران بلوچستان کی تاجروں کے قانونی سامان کو تحویل میں لینے کی مذمت،واپسی کامطالبہ

کوئٹہ(این این آئی) مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں تاجروں کے قانونی سامان کو غیر قانونی قراردیکر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالرحیم کاکڑ نے کہاکہ گزشتہ شب ہزار گنجی میں قانونی سامان تحویل میں لینے پر احتجاج کے دوران تاجروں پر فائرنگ کی گئی، وزیر اعلیٰ بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان، آئی جی ایف سی اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں قانونی سامان کو تحویل میں لیکر ضبط کرنے کی کارروائیوں کا خاتمہ کرکے تاجروں کا قانونی سامان واپس کیا جائے اگر سامان واپس نہ دیا گیا توآئندہ کا لائحہ عمل طے کرکے کسٹم ہاؤس کے سامنے دھرنا اور ہزار گنجی میں احتجاجی مظاہرہ اور کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں