کوئٹہ(این این آئی)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (کوئٹہ زون) کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ایم اے ایک باضابطہ، رجسٹرڈ اور آئینی نمائندہ تنظیم ہے جو مکمل طور پر ڈاکٹروں کے پیشہ ورانہ حقوق کے تحفظ اور مریضوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتی ہے۔ اس ادارے کو کمزور کرنے، نظرانداز کرنے یا بے توقیر کرنے کی کسی بھی کوشش ناقابل قبول ہے اور اس کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔ سیکریٹری صحت بلوچستان کے انتہائی غیر مناسب رویے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ 29 دسمبر 2025 کو ڈاکٹر نادر خان اچکزئی کی قیادت میں پی ایم اے کوئٹہ کی بینہ نے سیکرٹری صحت کے ساتھ باضابطہ ملاقات کی تاکہ بلوچستان کے صحت کے نظام میں دیرینہ اور سنگین مسائل پر بات کی جا سکے، بدقسمتی سے، اہم مسائل پر بات کرنے کی بجائے سیکریٹری صحت نے پی ایم اے کے اندرونی امور اور زیرِ سماعت عدالتی مقدمات پر بحث کو مرکوز کیا، جو ڈاکٹروں کی نمائندہ آواز کو کمزور کرنے کی واضح کوشش ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری صحت کا رویہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ صحت کے حقیقی مسائل کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ نہیں ہیں پی ایم اے کوئٹہ اس بات پر زور دیتی ہے کہ اس سیکریٹری کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔پی ایم اے کوئٹہ اعلیٰ حکاموزیر اعلیٰ بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان، کور کمانڈر کوئٹہ اور تمام متعلقہ احتسابی اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ سیکریٹری صحت کو معطل کر کے بدعنوانی، بدانتظامی اور ڈاکٹروں کو نشانہ بنانے کے الزامات پر شفاف اعلیٰ سطحی تحقیقات کمیٹی تشکیل دی جائے۔پی ایم اے کوئٹہ واضح طور پر اعلان کرتی ہے کہ وہ خاموش نہیں رہے گی۔ جنرل باڈی سے مشاورت اور باضابطہ فیصلے کے بعد سخت اور فیصلہ کن قانونی کارروائی کی جائے گی، اور موجودہ صحت حکام اس کے نتائج کے لیے مکمل ذمہ دار ہوں گے۔

