ڈیرہ مرادجمالی(این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ماں اور دو بیٹیاں موقع پر ہی جاں بحق جبکہ گھر کا سربراہ دو بیٹوں سمیت شدید زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں گزشتہ شب سے موسم سرما کی لگا تار برش نے وارڈ نمبر پچیس میں الصبج محنت مزدوری کرنے والے خاندان پر قیامت برپا کر دی اچانک مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر خاتون نذیرہ بی بی جبکہ دو انکی بیٹیاں میر زادی اور شاہدہ بی بی موقع پر جاں بحق ہو گئیں اور گھر کا سربراہ محمد پناہ سولنگی انکے دو بچے واحد بخش اور کوسن بچی شدید زخمی ہوگئے واقعے کی اطلاع پر مقامی پولیس اور ریکسیو کے حکام موقع پر پہنچ گئے زخمیوں کو فوری طورپر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا گیا جہاں انکو طعبی امداد فراہم کی گئی ڈاکٹرز کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی متاثرہ خاندان کے گھر پہنچ گیا انہوں نے مرنے والوں کی تدفین سرکاری اخراجات دینے کے ساتھ ساتھ فوری طورپر خیمے ٹینٹ لگا کر دیئے گئے اور انکی مالی امداد دینے کا اعلان کیا گیا۔

