نصیرآباد (رپورٹ چھٹہ خان عمرانی) پولیس تھانہ باباکوٹ کی حدود میں آئے روز چوری و ڈکیتی کی وارداتیں معمول بنتی جا رہی ہیں، جس کے باعث شریف شہری سخت پریشانی اور عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ موجودہ ایس ایچ او کی تعیناتی کے بعد علاقے میں جرائم کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور چوروں و ڈاکوؤں کا راج قائم ہو چکا ہے۔ روزانہ موٹر سائیکل چھیننے کے وارداتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے
شہریوں نے کہا کہ کئی وارداتوں کے باوجود پولیس حرکت میں نہیں آتی، جس سے جرائم پیشہ افراد کے حوصلے بلند ہوتے جا رہے ہیں۔ عوامی حلقوں نے ایس ایس پی نصیرآباد اور ڈی آئی جی نصیرآباد سے مطالبہ کیا ہے کہ تھانہ باباکوٹ کی بدتر صورت حال کا فوری نوٹس لیا جائے، موجودہ ایس ایچ او کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

