وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار کا ایک سال سے بلاک شناختی کارڈ کھلوا دیا گیا

کوئٹہ(این این آئی)درخواست گزار شاہ محمود نے بتایا کہ انکے بیٹے بصیر خان کا شناختی کارڈ بلا کسی وجہ کے بلاک کر دیا گیا تھا۔متعدد بار کمیٹی اور نادرا میں پیش ہونے کے باوجود کوئی شنوائی نہ ہو سکی۔انہوں نے بتایا کہ وہ پچھلے ایک برس سے خوار ہو رہے ہیں انکا مسئلہ حل نہیں ہو رہا۔لہذا، انہوں نے وفاقی محتسب کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کا شناختی کارڈ جلد بحال کیا جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کا شناختی کارڈ بحال کر دیا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں