کوئٹہ،کام کے دوران کرنٹ لگنے سے کیسکو اہلکار جاں بحق

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے کیسکو اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق کیسکو کے لائن مین محمد ایاز بروری کے علاقے میں بجلی کی لائنوں پر کام کر رہے تھے کہ اچانک کرنٹ لگنے سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں