ہندو محلہ اوتھل میں واٹر بور کی سپلائی بحال، میر زرین خان مگسی کی ہدایت پر

لسبیلہ(بیوروچیف)سیکریٹری پارلیمانی امور میر زرین خان مگسی کی ہدایت پر ہندو محلہ واٹر بور کی سپلائی بحال سیکریٹری پارلیمانی امور میر زرین خان مگسی کی خصوصی ہدایت اور محکمہ پی ایچ ای کے ایکسئین حسین احمد لانگو و ھاگ چند کی نگرانی میں اوتھل کے لیے نئے واٹر بور کی پانی کی سپلائی بحال کر دی گئی ہے۔ ایس ڈی او بھاگ چند نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میر زرین مگسی کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے واٹر بور کی تنصیب مکمل کی گئی اور آج سے علاقہ مکینوں کو باقاعدہ پانی کی فراہمی شروع ہو چکی ہے۔اس موقع پر محمد اکمل، عبدالحکیم، بشوانی فقیر و دیگر افراد بھی موجود تھے۔ شہریوں نے پانی کی سپلائی بحالی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ پی ایچ ای اور میر زرین مگسی کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں