2025ء، نصیرآباد پولیس نے 14 مقدمات درج کر کے 16 ملزمان گرفتار کرلئے

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ایس ایس پی نصیرآباد غلام سرور بھیو کی قیادت میں نصیرآباد پولیس نے سال 2025 میں غیر معمولی اور قابل ستائش کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ڈی آئی جی نصیرآباد رینج کیپٹن ریٹائرڈ عاصم خان کی خصوصی ہدایت وایس ڈی پی اوزضلع نصیرآباد، اور تمام تھانہ ایس ایچ اوز کی معاونت سے ضلع بھر میں امن و امان قائم رکھنے، جرائم پیشہ عناصر کے عزائم ناکام بنانے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس نے ہر محاذ پر بھرپور کارروائیاں کیں، جس سے ضلع میں قانون کی بالادستی اور عوام کا اعتماد مضبوط ہوا۔منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران نصیرآباد پولیس نے 14 مقدمات درج کر کے 16 ملزمان کو گرفتار کیا اور مجموعی طور پر 36.500 کلوگرام چرس، 1,750 گرام شیشہ، 160 کلوگرام چھالیہ، 6,409 پیکٹ اور 60 بوریاں گٹکہ برآمد کیں۔ یہ کارروائیاں منشیات کی رسائی کو محدود کرنے، نوجوانوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے اور ضلع میں منشیات فروشوں کے کاروبار کو تہس نہس کرنے میں نمایاں ثابت ہوئیں۔غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائیوں میں نصیرآباد پولیس نے 88 مقدمات درج کر کے 85 ملزمان کو گرفتار کیا اور برآمدگی میں 85 ٹی ٹی پسٹل، 7 ایس ایم جی، 12 شارٹ گن / رائفلیں، 2,214 زندہ گولیاں، 125 میگزین اور 21.980 کلو دھماکہ خیز مواد شامل ہیں۔ اس کامیاب کارروائی نے ضلع میں عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا اور جرائم پیشہ عناصر کے خطرناک عزائم کو ناکام کر دیا۔اسی طرح چوری اور ڈکیتی کے واقعات میں نصیرآباد پولیس نے 6 گاڑیاں، 39 موٹر سائیکلیں اور 3 تھریشر مشینیں اور 03 ٹریکٹر ٹرالیاں سمیت بھی برآمد کرائیں، جبکہ 6 اشتہاری، 799 روپوش و مفرور، 1 عدالتی مفرور اور 319 موقع واردات پر ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ اسی طرح، 31 مغویان کو بحفاظت بازیاب کروا کر عوام کے اعتماد کو مزید مضبوط کیا گیا۔اعداد وشمار کے مطابق نصیرآباد پولیس نے 22,67,000 روپے اور 18,98,000 روپے نقد، سرکاری چوری شدہ 3 ایس ایم جی، 6 میگزین، 180 راؤنڈ گولیاں، 4 موبائل فون، 22 مال مویشی، 11 کے وی تار (1,200 میٹر / 130 کلوگرام)، 47,869 لیٹر پیٹرول، 6,478 لیٹر ڈیزل اور اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 51 گاڑیاں ضبط کیں۔ اس کے علاوہ ایرانی دودھ، مصالحہ جات، چینی، سگریٹ، ایرانی پلاسٹک، خس خاص، جوئے میں لگی رقم، پتے، ٹرانسفر کوئل، واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکلیں، چوری شدہ و ڈکیتی شدہ مال مویشی، ایرانی کریم / ملائی، ایرانی ٹائر، فیبرک کپڑا اور موم بتی بھی برآمد کی گئیں۔یہ تمام کارروائیاں نہ صرف نصیرآباد پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور بروقت اقدامات کا منہ بولتا ثبوت ہیں بلکہ ایس ایس پی غلام سرور بھیو کی مضبوط قیادت، بصیرت اور ٹیم ورک کے نتیجے میں ضلع میں امن و امان قائم کرنے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں سنگِ میل ثابت ہو رہی ہیں۔ ان کی قیادت میں نصیرآباد پولیس نے یہ ثابت کیا ہے کہ عوام کی خدمت اور قانون کے نفاذ میں وہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتی اور آئندہ بھی یہی تسلسل جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں