سبی بم دھماکہ انسانیت کے خلاف بزدلانہ کارروائی، نوابزادہ میر جمال رئیسانی کی مذمت

سبی(رپورٹر) سبی میں بم دھماکہ انسانیت کے خلاف بزدلانہ کارروائی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و ایم این اے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی

ایم این اے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے سبی میں ہونے والے افسوسناک بم دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف کھلی دہشتگردی ہے۔

ایسے بزدلانہ ہتھکنڈوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔ایم این اے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی

ایم این اے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام پہلے ہی بے شمار قربانیاں دے چکے ہیں، اور اس طرح کے واقعات امن کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش ہیں۔

ہم شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔ایم این اے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی

ایم این اے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے، تاکہ آئندہ کوئی بھی دشمن امن بلوچستان کے خلاف ایسی سازش کی جرأت نہ کر سکے۔

ایم این اے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام متحد ہیں اور دہشتگردی کے خلاف ہماری جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک خطے میں مکمل امن قائم نہیں ہو جاتا

اپنا تبصرہ بھیجیں