کوئٹہ(این این آئی) انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہاہے کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران انسانی حقوق کا احترام اور شہریوں کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے اور عوام کے محافظ اور معاون بننے کا شعار اپنائیں سیکورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کی بدولت بلوچستان میں امن قائم ہوا ہے،پولیس کو پیشہ وارانہ تربیت خصوصا انسداد دہشت گردی کی ٹریننگ کے علاوہ دیگر کورسز بھی کروائے جارہے ہیں،بلوچستان پولیس نے صوبے میں امن و امان کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے جس کے متعرف ہیں اورمیں پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اے ٹی ایف اسکول میں اب تک 18 بیسک کورسز مکمل کرائے جا چکے ہیں اور4 ہزار سے زائد جوان تربیت مکمل کر کے اپنے اضلاع میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے ٹی ایف ٹریننگ سکول میں 124 اہلکاروں پر مشتمل بیسک کورس اور 118 اہلکاروں پر مشتمل ریفریشر کورس مکمل کرنے والے بیج کی پاسنگ آوٹ پریڈ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر، ایڈیشنل آئی جی پولیس جاوید علی مہر،ایڈیشنل آئی جی و کمانڈنٹ بی سی اشفاق احمد،ڈپٹی کمانڈنٹ اے ٹی ایف سمیت دیگر پولیس آفسران بھی موجودتھے۔ آئی جی پولیس نے کہا کہ پولیس کو جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ تربیت سے لیس کیا جا رہا ہے تاکہ درپیش چیلنجز سے مو ¿ثر انداز میں نمٹا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ بلوچستان پولیس کے 40 ہزار سے زائد اہلکاروں میں ایک ہزار سے زیادہ اہلکار وطن کی خاطر شہید ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے اور اے ٹی ایف ٹریننگ اسکول سے اب تک 4 ہزار سے زائد جوان تربیت مکمل کر چکے ہیں۔ آئی جی پولیس نے پاس آو ¿ٹ ہونے والے جوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ یہ اہلکار عوام کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا ہے کہ چند مفاد پرست عناصر اور بیرونی عناصر صوبے کا امن و امان خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جن کی کارروائیوں میں معصوم شہری جان سے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے امن کو نشانہ بنانے کی سازشیں جاری ہیں تاہم پولیس ان عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کر رہی ہے۔آئی جی پولیس نے کہا کہ ہمیں کسی کے بہکاوے میں آئے بغیر ملک کا دفاع کرنا ہے اور عوام کی جان، مال اور عزت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے پولیس فورس میں نظم و ضبط اور ٹیم ورک کو یقینی بنانے اور عوام کے ساتھ خلوص اور احترام پر مبنی رویہ اپنانے پر زور دیا۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں پولیس کی کوششیں چار سے پانچ گنا بڑھ چکی ہیں جبکہ اے ٹی ایف الاو ¿نس میں بہتری لائی گئی ہے اور آئندہ مزید اضافہ بھی کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ فرائض کی مو ¿ثر انجام دہی کے لیے اے ٹی ایف ٹریننگ ناگزیر ہے جس کا بنیادی مقصد دہشت گردوں کے خلاف مو ¿ثر کارروائی ہے۔آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہرنے اے ٹی ایف ٹریننگ کور س کے پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے اہلکاروں میں انعام اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمانڈنٹ اے ٹی ایف سکول رحمت اللہ نے کہا کہ دارہ ہذا کا قیام اسی پہلو کی ایک معمولی مگر مضبوط کڑی ہے۔ صوبہ بلوچستان میں امن کے قیام میں پولیس کا کردار ہمیشہ ہی سے غیر معمولی رہا ہے اور یہ غیر معمولی کردار ان جوانوں کو دی گئی پیشہ وارانہ تربیت کے مرہون منت ہے اور اس ضمن میں TRAINING SCHOOL ATFکی خدمات قابل ستا ئش ہیں اس سکول میں SSG کمانڈوز اور ATF کے ماہر انسٹرکٹر ز کی زیر نگرانی 04 ماہ پر مشتمل انسداد دہشتگردی کی تربیت دی جاتی ہے جس میں دوران ٹریننگ جوانو ں کو جسمانی تربیت، ہتھیاروں کا استعمال، نشانہ بازی،دہشت گردوں کے خلاف شہری علاقوں و جنگلوں میں نپٹنے اور بغیر ہتھیاروں کے بھی مسلح مجرموں کو زیر کرنے کی مہارت دی جاتی ہے۔

