کوئٹہ(این این آئی) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا کہ گاہی خان فلائی اوور کے مکمل ہونے سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آئی ہے اور ٹرانسپورٹرز کو اس فلائی اور کے ثمرات ملنا شروع ہوچکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے گاہی خان فلائی اوور کا دورہِ کرنے کے موقع پر کہا اس موقع پر چیف انجینئر کوئیٹہ زون عبدالرحیم بنگلزئی ایس ای کوئٹہ سرکل انجینئر عزیز اللّٰہ کاسی ایگزیکٹو انجینئر روڈز کچلاک ڈویژن قاضی ثناء اللہ ایگزیکٹو انجینئر بلڈنگ کچلاک ڈویژن انجینئر غفار مندوخیل و دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے اس موقع پر چیف انجینئر کوئٹہ زون عبدالرحیم بنگلزئی نے نئے تعمیر شدہ گائی خان فلائی اوور کے حوالے سے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات کو تفصیلی بریفنگ دی اور ساہیٹ کا وزٹ بھی کرایا صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گاہی خان ایریا میں جو حال ٹریفک کا تھا وہ سب کو معلوم ہے لیکن اس فلائی اوور کے مکمل ہونے کے اب یہی ٹریفک مؤثر طریقے سے رواں دواں ہے جو کہ عوام کے لیے ایک بڑی سہولت ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی یہ اولین ترجیح ہے کہ صوبے کے عوام کو زندگی کے ہر شعبے میں بہترین سہولیات فراہم کرے اور ان سہولیات میں روڈ انفراسٹرکچر کا کلیدی کردار ہے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے سیٹلائٹ ٹاؤن میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا بھی جاہزہ لیا جہاں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے متعلقہ حکام نے جاری منصوبوں کے حوالے سے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی اس موقع پر صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے ہدایات دیں کہ مذکورہ منصوبے کے تکمیل میں مذید تیزی لائی جائے تاکہ علاقے کے لوگوں ان منصوبوں کے ثمرات میسر ہوں۔

