کوئٹہ میں خواتین کے علیحدہ سفر کیلئے پنک بسوں کی سہولت کا آغاز کردیا گیا

کوئٹہ (این این آئی)کوئٹہ میں خواتین کے علیحدہ سفر کیلئے پنک بسوں کی سہولت کا آغاز کردیا گیا۔ سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ محمد حیات کاکڑ کے مطابق صوبائی حکومت نے کوئٹہ میں خواتین کو سفر کی بہتر سہولت فراہم کرنے کیلئے چین سے پانچ پنک بسیں منگوائی تھیں،جن کا تقریبا دو ہفتے ٹرائل کیا گیا جس کے بعد جمعرات سے بسوں نے سفر کا آغاز کردیا،سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ خواتین کیلئے مخصوص پنک بسیں سریاب مل سے بلیلی تک چلائی جارہی ہیں ایک ماہ تک مسافروں کی تعداد کا ڈیٹا اکھٹا کیا جائے گا خواتین مسافروں کی تعداد بڑھی تو روٹ میں مزید اضافہ کیا جائے گا،سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ حیات کاکڑ نے بتایا کہ کوئٹہ میں اسوقت 20گرین اور پانچ پنک بسیں چلائی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں