دالبندین شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی جانب سے ناکہ بندی، سنیپ چیکنگ اور کالے شیشے اتار دئیے گئے

دالبندین (این این آئی)دالبندین شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی جانب سے ناکہ بندی کے دوران آنے اور جانے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی سنیپ چیکنگ کی گئی جبکہ گاڑیوں کے شیشوں سے کالے پیپر بھی اتار دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ایس پی چاغی محمد شریف کی سربراہی میں بروز جمعرات امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے دالبندین شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر مشکوک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی سنیپ چیکنگ کی گئی۔ اس دوران مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روک کر ان کی جامہ تلاشی لی گئی جبکہ موٹر سائیکلوں کے رجسٹرڈ نمبرز بھی چیک کیے گئے۔ اس کے علاوہ گاڑیوں کے شیشوں سے کالے پیپر بھی اتار دیے گئے۔عوامی حلقوں کی جانب سے چاغی پولیس اور ایس پی چاغی کی ان کاوشوں کو سراہا گیا۔اس موقع پر ایس پی چاغی محمد شریف کا کہنا تھا کہ معمول کے مطابق ناکے لگا کر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی سنیپ چیکنگ کی جا رہی ہے تاکہ شہر میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الحمدللہ شہر میں اسٹریٹ کرائمز پر کسی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ عوام اور تاجروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں سے کالے شیشے خود اتار دیں اور اپنی موٹر سائیکلیں پولیس میں رجسٹرڈ کرا کے نمبر پلیٹ لگوائیں، بصورت دیگر چیکنگ کے عمل کو مزید سخت کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں