سبی بم دھماکہ انسانیت کے خلاف بزدلانہ کارروائی، نوابزادہ میر جمال رئیسانی کی مذمت

بھاگ(رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام تحصیل بھاگ کے امیر مولانا قاضی حماداللہ نے کہا ہے کہ بھاگ حقیقی نماِئندہ نہ ہونے کی وجہ سے آج تک بھاگ اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے مسائل پر عدم توجہی اور غیر سنجیدگی اور پہلے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی دعوے تو بہت ہوتے ہیں لیکن زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں چیک اینڈ بیلنس اور عدم توجہی سےبھی سارے وسائل ضائع ہوجاتے ہیں ان خیالات کااظہار جماعتی مختلف یونٹوں کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے عوام کو فائدہ پہنچانے والی اسکیموں کو طول دیا جاتا ہے جو بعد میں جاکر ناکامی سے دوچار ہوجاتے ہیں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی سے پوری تحصیل کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہے جرائم کے خاتمہ کےلئے سیاسی جماعتیں اور عوام شانہ بشانہ کھڑے ہوں گےجمعیت علمائے اسلام انتظامیہ کے ساتھ شہر علاقے کے امن اور مسائل کے حل میں شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے کہا نظام کے ثمرات عوام تک پہنچانے کےلئے نظام میں بہتری اور اصلاحات لانے کی ضرورت ہے علاقائی ترقی و تعمیر کیلئے منظم و موئثرنظام ناگزیر ہوچکا ہے بھاگ کے مسائل پرقابو پانے کےلیے حقیقی نمائندہ واحد حل ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں