نصیرآباد (رپورٹ: چھٹہ خان عمرانی) نصیرآباد پولیس نااہلی اور غفلت کی نیند سونے لگا اور جرائم پیشہ عناصر جاگ اٹھے شریف شہری غیر محفوظ آئے روز چوریوں اور ڈکیتوں کے وارداتوں میں اضافہ ۔پولیس تھانہ خان کوٹ کی حدود عمرانی شاخ سہارا خان ڈپ کے مقام پر دن دہاڑے مسلح افراد نے دکان میں ڈکیتی کی واردات انجام دی، جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔زرائع کے مطابق چار مسلح ملزمان اسلحہ کے زور پر مقامی دکاندار ریاض حسین عمرانی کی دکان میں داخل ہوئے اور نقدی و قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ جبکہ گزشتہ پولیس تھانہ خان کوٹ کے حدود میں ٹرانسفارمر چوری کی واردات ۔جس میں نامعلوم چوروں نے حاجی عباس خان عمرانی کیمپ سے ٹرانسفارمر چوری کرنے کی کوشش کی جبکہ علاقے کے لوگوں کے جاگ جانے سے چوری کی واردات کو ناکام بنادیا ۔ جبکہ چور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
علاقہ مکینوں نے پولیس کی مجرمانہ خاموشی پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خان کوٹ پولیس کی ناقص کارکردگی کے باعث جرائم پیشہ افراد کے حوصلے بلند ہو چکے ہیں۔عوامی حلقوں نے ایس ایس پی نصیرآباد اور ڈی آئی جی نصیرآباد سے فوری نوٹس لینے، ملزمان کی گرفتاری اور پولیس کی نااہلی کارکردگی پر مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

