ڈیرہ مراد جمالی (رپورٹر) سماجی رہنما محمد رحیم نے اپنے جاری کردہ بیان میں نادرا ڈیرہ مراد جمالی کی عوام دوست کارکردگی اور نمایاں تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ نادرا کا مقامی عملہ شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بھرپور توجہ دے رہا ہے جس کے باعث روزمرہ امور میں عوام کو واضح سہولت حاصل ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ شناختی کارڈ، ب فارم، فیملی رجسٹریشن اور دیگر دستاویزی خدمات میں تیز رفتاری اور شفافیت قابلِ تحسین ہے خاص طور پر بزرگ شہریوں خواتین اور خصوصی افراد کے لیے فراہم کی گئی سہولیات نادرا کی عوامی خدمت کے عزم کی عکاس ہیں جس سے عوام کا اعتماد مزید مستحکم ہوا ہے محمد رحیم نے مزید کہا کہ نادرا ڈیرہ مراد جمالی میں نظم و ضبط، اخلاقی رویّہ اور رہنمائی کا مؤثر نظام قائم ہے جہاں سائلین کی بروقت رہنمائی کی جاتی ہے اس مثبت طرزِ عمل نے شہریوں کو غیر ضروری پریشانی سے بچایا اور ادارے کی ساکھ میں اضافہ کیا ہے سماجی رہنما محمد رحیم نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ نادرا ڈیرہ مراد جمالی کی اس مثالی کارکردگی کو برقرار رکھا جائے اور سہولیات کے دائرہ کار کو مزید وسعت دی جائے تاکہ عوام کو آئندہ بھی بلا رکاوٹ، شفاف اور باعزت خدمات میسر آتی رہیں۔

